صوبے میں 4 سے 5 غیرملکی خفیہ ادارے کام کررہے تھے وزیر داخلہ بلوچستان

کچھ لوگوں کے غلط فیصلوں کے سبب صوبے میں انتشار پھیلا، ہمارے لوگوں کو ورغلا کر پہاڑوں پر بھیجا گیا، میر ضیا لانگو


ویب ڈیسک December 29, 2018
فورسز کے ساتھ مل کر 2019 کو امن کا سال بنائیں گے، وزیرداخلہ بلوچستان :فوٹو:فائل

ISLAMABAD: وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کے غلط فیصلوں کے سبب صوبے میں آگ لگی اور ہمارے لوگوں کو ورغلایا گیا۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگوکا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کے غلط فیصلوں کے سبب صوبے میں انتشار پھیلا، ہمارے لوگوں کو ورغلا کر پہاڑوں پر بھیجا گیا اور صوبے میں 4 سے 5 غیر ملکی خفیہ ایجنسیاں کام کر رہی تھیں۔

ضیاء لانگو نے کہا کہ بلوچستان میں امن کے قیام میں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی ان گنت قربانیاں ہیں، ہماری فورسز اور عوام نے مل کر صوبے میں کام کرنے والی بیرونی خفیہ ایجنسیوں کی سازشوں کو ناکام بنایا، فورسز کے ساتھ مل کر 2019ء کو بھی امن کا سال بنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاپتا افراد کی رہائی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے بات کروں گا، مغوی ڈاکٹر ابراہیم خلیل کی بازیابی کے لیے بھی بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں لیکن ہڑتال کسی مسئلے کا حل نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں