حنیف محمد گردے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے لندن میں آپریشن

تیمارداری کیلیے ان کے بڑے بھائی سابق ٹیسٹ کرکٹروزیر محمد،چھوٹے بھائی سابق ٹیسٹ کپتان مشتاق محمد اورپوتا موجود ہیں۔


Sports Reporter July 10, 2013
لندن میں تیمارداری کیلیے ان کے بڑے بھائی سابق ٹیسٹ کرکٹروزیر محمد،چھوٹے بھائی سابق ٹیسٹ کپتان مشتاق محمد اورپوتا موجود ہیں۔۔ فوٹو: فائل

سابق ٹیسٹ کپتان حنیف محمد گردے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے۔

علاج کی غرض سے لندن میں مقیم 79 سالہ سابق اوپنرکے گردے پر نشان ہے جس کا مقامی اسپتال میں آپریشن کر دیا گیا، لندن میں تیمار داری کے لیے ان کے بڑے بھائی سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد، چھوٹے بھائی سابق ٹیسٹ کپتان مشتاق محمد اور پوتا شہزر محمد موجود ہیں۔

دریں اثناء اہلیہ اور بیٹے سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد نے اپیل کی کہ حنیف محمد کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں