اگروال کیخلاف ’ریلوے کینٹین اسٹاف‘ کا مذاقبھارتی غصہ برقرار

کوچ بھارت ارون نے کہاکہ ہمارے کچھ کھلاڑی بدستور اس پر کافی غصے میں ہیں


Sports Desk December 30, 2018
کوچ بھارت ارون نے کہاکہ ہمارے کچھ کھلاڑی بدستور اس پر کافی غصے میں ہیں

سابق آسٹریلوی اسپنر کیری او کیف کی معافی کے باوجود بھارتیوں کا نئے اوپنر میانگ اگروال کیخلاف 'ریلوے کینٹین اسٹاف' کے مذاق پر غصہ ٹھنڈا نہیں ہوا۔

ٹیم کے کچھ ممبران اب بھی اس پر کافی برہم ہیں، میلبورن ٹیسٹ کے پہلے روز دوران کمنٹری کیری او کیف نے کہا تھا کہ میانک نے اپنی پہلی فرسٹ کلاس ٹرپل سنچری ریلوے کینٹین اسٹاف کے خلاف اسکور کی، بعد میں انھوں نے اس مذاق پر معافی بھی مانگ لی تھی۔ بھارتی بولنگ کوچ بھارت ارون نے کہاکہ ہمارے کچھ کھلاڑی بدستور اس پر کافی غصے میں ہیں مگر ہم آفیشل طور پر شکایت کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں