ہاکی کا مستقبل پلیئرز کیلیے ملازمتوں میں کوٹہ مختص کیا جائے شہناز شیخ
ہاکی کو مالی طور پر مستحکم بنانے کے لیے اسے کارپوریٹ سیکٹر کی طرف لے جانے کی تجویز بھی پیش کی ہے
سابق اولمپئن شہناز شیخ نے وزیرا عظم عمران خان سے ہاکی سیمینار کروانے کا مطالبہ کر دیا۔
وزیر اعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں سابق ہاکی اولمپئن شہناز شیخ نے کہنا ہے کہ عمران خان جو پی ایچ ایف کے پیٹرن انچیف بھی ہیں، وہ مستقبل قریب میں ہاکی سیمینار کا اہتمام کریں جس میں ماضی کے عظیم کھلاڑیوں کو بلا کر قومی کھیل میں بہتری لانے کے حوالے سے ان سے تجاویز طلب کریں۔
شہناز شیخ نے کہا کہ گراس روٹ سطح پر باصلاحیت کھلاڑیوں کی بڑی تعداد میں کھیپ تیار کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہاکی کو وزارت تعلیم کے ماتحت کیا جائے۔ اپنے خط میں انھوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں نہ صرف اسپورٹس کا 2 فیصد کوٹہ مختص کیا جائے بلکہ ملازمتوں میں بھی پلیئرز کے لیے کوٹہ مخصوص کیا جائے، اس کے علاوہ ہاکی کو مالی طور پر مستحکم بنانے کے لیے اسے کارپوریٹ سیکٹر کی طرف لے جانے کی تجویز بھی پیش کی ہے۔