حکومت کا فوجی عدالتوں کی مدت میں دوسری بار توسیع کا فیصلہ

فوجی عدالتوں کی مدت جنوری کے پہلے ہفتے میں ختم ہو رہی ہے،مزید 2سال کی توسیع کی جائے گی

آئینی ترمیم کا مسودہ تیار، اپوزیشن کو اعتماد میں لیا جائے گا،آئندہ ہفتے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا فوٹو : فائل

حکومت نے فوجی عدالتوں کی مدت میں دوسری مرتبہ توسیع کا فیصلہ کرلیا فوجی عدالتوں کی مدت جنوری کے پہلے ہفتے میں ختم ہو رہی ہے۔


فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کیلیے وزارت قانون نے آئینی ترمیم کا مسودہ تیار کر لیا، آئینی ترمیم کا مسودہ آئندہ ہفتے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائیگا۔

آئی این پی کے مطابق فوجی عدالتوں سے متعلق آئینی ترمیم پر اپوزیشن جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائیگا، آئینی ترمیم کے ذریعے فوجی عدالتوں کی مدت میں مزید دو سال کی توسیع دی جائے گی۔
Load Next Story