میٹروبس منصوبہ 88 فیصدآڈٹ پیراز ڈراپ

12فیصدآڈٹ پیرازکااب پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب جائزہ لے گی


جمیل مرزا December 30, 2018
12فیصدآڈٹ پیرازکااب پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب جائزہ لے گی فوٹو: فائل

جڑواں شہروں کیلیے 14 ماہ کی مدت میں 44 ارب 56 کروڑ کی لاگت سے مکمل ہونے والے میٹرو بس منصوبے کے88 فیصد آڈٹ پیراز ڈراپ کر دیے گئے جبکہ باقی رہ جانے والے 12 فیصد آڈٹ پیراز کا اب پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب کے فورم پر جائزہ لیا جائے گا۔

ڈائریکٹر جنرل ورکس آڈٹ پنجاب کی آڈٹ ٹیم کی جانب سے منصوبے پر مجموعی طور پر 435 آڈٹ پیراز لگائے گئے تھے ، اسکروٹنی کے بعد آڈٹ پیراز کی تعداد کم ہو کر اب صرف 53 رہ گئی ہے، 382 آڈٹ پیراز ڈراپ کرنے کی منظوری ڈپارٹمنٹل ڈیولپمنٹ سب کمیٹی ( ڈی ڈی ایس سی ) ، صوبائی ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی ( پی ڈی ڈبلیو پی ) ، سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی ) اور ایکنک کے فورم سے دی گئی ہے۔

باقی رہ جانے والے 53 آڈٹ پیراز جو زیادہ تر منصوبے کی لاگت کے حوالے سے اب پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب (پی اے سی) کے فورم پر جائزہ لیا جائے گا، واضح رہے کہ میٹرو بس منصوبے کی پہلے لاگت 44 ارب 84 کروڑ 60 لاکھ روپے تھی تاہم نظرثانی شدہ لاگت 44 ارب 56 کروڑ کی گئی اس طرح مجموعی لاگت میں 28 کروڑ 54 لاکھ 82 ہزار کمی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں