جعلی حکومت جعلی مینڈیٹ سے بنائی گئیمولانا فضل الرحمن

عوام ملین مارچ کامیاب بنائیں،جمہوری ملک میں میڈیا پر پابندی ڈکٹیٹرشپ کی علامت ہے

عوام ملین مارچ کامیاب بنائیں،جمہوری ملک میں میڈیا پر پابندی ڈکٹیٹرشپ کی علامت ہے فوٹو:فائل

متحدہ مجلس عمل کے صدر اورجمعیت علمائے اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ جمہوری ملک میں میڈیا پر پابندی ڈکٹیٹر شپ کی علامت ہے ملک کی نظریاتی حیثیت کو ختم کرنے کے لیے بین الاقوامی دباؤمیں آکر پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ اس پرعمل پیراہے۔


ناموس رسالت کیلیے جوعالم باہرنہیں نکلتا وہ عالم ہی نہیں، قادیانیوں نے عمران خان کی حکومت آنے اورآسیہ کی رہائی پر خوشیاں منائیں، مدارس کے کردارکوختم کرنے کیلیے ان پردباؤڈالاجارہاہے، ہم ملک کی اسلامی نظریاتی حیثیت، ختم نبوت ﷺ و دیگراسلامی قوانین ، اسلامی ثقافت کو بچانے کیلیے میدان میں نکلے ہیں، علماء خطباء وآئمہ حضرات اس دینی ذمے داری میں ہماراساتھ دیں۔

وہ ڈیرہ اسماعیل خان میں مدرسہ جامعہ المعارف الشرعیہ میں علماء ،خطباء اورآئمہ حضرات کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ موجودہ جعلی حکومت جعلی مینڈیٹ کے ذریعے اسٹیبلشمنٹ نے بنائی، جے یوآئی کے امیدواروں کو زبردستی ہروایاگیا تاکہ پارلیمنٹ میں دینی آواز کو کمزورکیاجاسکے۔
Load Next Story