
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ایک روزہ دورے پر قطر پہنچےجہاں ایئرپورٹ پر قطری وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر امور خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمن الثانی سے ملاقات کی جس میں باہمی تعلقات اور روابط میں فروغ سمیت خطے کی بدلتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
FM Shah Mahmood Qureshi has held discussions with his Qatri counterpart Shaikh Muhammad bin Abdul Rehman Al-Thani in Doha. Bilaterla and regional issues discussed. Qatri FM appreciated Pakistan's positive efforts for peace and reconciliation in #Afghanistan. @MofaQatar_EN pic.twitter.com/7U7oFn5Ctl
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) December 30, 2018
قطری وزیر خارجہ نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا، شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان 2022 میں متوقع فیفاورلڈ کپ میں قطر کی معاونت فراہم کرے گا، پاکستان اور قطر کی تجارت میں پچھلے ایک سال میں فقیدالمثال اضافہ ہوا۔ قطری وزیر خارجہ نے کہا کہ جلد مزید پاکستانیوں کوملازمت کے مواقع مہیا کریں گے۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیر اعظم، نائب وزیر اعظم قطر سمیت قطر کے اعلی حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے،
— PTI (@PTIofficial) December 30, 2018
ان ملاقاتوں میں خطے کی مجموعی صورتحال، افغان مفاہمتی عمل پر گفتگو ہو گی۔@SMQureshiPTI#PTI pic.twitter.com/mZQZFknJZ6
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔