رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنےپر پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس طلب

آج ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں


ویب ڈیسک December 30, 2018
آج ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلوں کی توقع ہے۔ فوٹو : فائل

جے آئی ٹی رپورٹ اور ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے حوالے سے مشاورت پر پیپلز پارٹی نے اپنے رہنماؤں اور قانونی ماہرین کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی نے ملک کی موجودہ صورتحال اور جے آئی ٹی رپورٹ کے معاملے پر آج پارٹی رہنماؤں اور قانونی ماہرین کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس میں موجودہ صورتحال سے نمٹنے کے حوالےسے صلاح مشورے کئےجائیں گے۔ بلاول ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کی صدارت بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری مشترکہ طور پر کریں گے جب کہ اجلاس بلاول ہاؤس میں ہوگا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : حکومت نے آصف زرداری، بلاول اورفریال تالپورکے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے

پارٹی کے مرکزی اورصوبائی رہنماؤں کے علاوہ قانونی ماہرین بھی اجلاس میں شرکت کریں گے، دوران اجلاس جے آئی ٹی رپورٹ اور ای سی ایل میں نام شامل کرنے کےفیصلے پرمشاورت کی جائے گی اس کے علاوہ ممکنہ فیصلوں کے تناظرمیں آئندہ کی حکمت عملی بھی طےکی جائے گی۔ آج ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلوں کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں ملوث پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو، شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور فریال تالپور سمیت 172 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں