امریکا میں شدید برف باری اور سیلاب نے تباہی مچادی 6 افراد ہلاک
خراب موسم کے باعث 5 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جب کہ کئی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے
امریکا کی شمالی اور مغربی ریاستیں شدید طوفان کی زد میں ہیں جس کے نتیجے میں مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا دو طوفانوں کی زد میں ہے، شمالی ریاستیں شدید برف باری جب کہ مغربی ریاستیں بارشوں اور سیلاب کی لپیٹ میں ہیں جب کہ طوفانوں کے باعث مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ریاست کنساس، شمالی و جنوبی ڈکوٹا، منی سوٹا اور آئیووا میں شدید برف باری کے باعث معمولات زندگی معطل ہیں، کئی فٹ برف پڑنے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے جب کہ کئی ہائی ویز کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔
خراب موسم کے باعث 500 پروازیں منسوخ جب کہ ہزاروں تاخیرکا شکار ہیں اور مسافر ائیر پورٹ پر پھنسے ہوئے ہیں۔ نیو یارک، اٹلانٹا اور فلاڈلفیا میں فلائٹ شیڈول سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ ٹیکساس، نیو میکسیکو، ایری زونا اور کولاراڈو میں بھی برف کا راج ہے جب کہ خون جما دینے والی سرد ہواؤں نے حالات مزید خراب کر دیے ہیں۔
دوسری جانب لوزیانا، نیو جرسی اور میسی سپی میں بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی ہے، خراب موسم کے باعث مختلف علاقوں میں 5 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں، کئی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں جب کہ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔