لیاری سے کچھی برادری کے مزید4ہزار افراد کی نقل مکانی بھنبھور پہنچ گئے

نقل مکانی کرنیوالے 400 خاندانوں کے افراد عزیز و اقارب کے گھروں، مقامی اسکول اور مدرسے میں پناہ لینے پر مجبور


Numainda Express July 10, 2013
نقل مکانی کرنیوالے 400 خاندانوں کے افراد عزیز و اقارب کے گھروں، مقامی اسکول اور مدرسے میں پناہ لینے پر مجبور، سیاسی رہنماؤں کی ملاقاتیں. فوٹو عرفان علی

کراچی کے علاقہ لیاری میں جاری کشیدگی کے باعث مذکورہ علاقے سے نقل مکانی کرنے والے 400خاندان بھنبھور پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق لیاری میں جاری فسادات اور کشیدگی کے باعث کلری، آگرہ تاج، شاہ لطیف بھٹائی و دیگر علاقوں سے نقل مکانی کرنے والوں میں بچے بوڑھے مرد اور خواتین سمیت38سو سے زائد افراد بھنبھور میں اپنے عزیز و اقارب سمیت مقامی اسکول اور مدرسہ میں رہنے پر مجبور ہیں، نقل مکانی کرنے والے افراد میں اکثریت کچھی برادری کی ہے متاثرہ خاندانوں کا کہنا ہے کہ گینگ وار کے دہشت گرد لیاری میں سرعام قتل و غارت کر رہے ہیں، ہماری جان و مال اور املاک کچھ بھی محفوظ نہیں ہیں۔



جبکہ اس صورتحال کے باوجود وہاں حکومتی رٹ نظر نہیں آرہی ہے جسکے باعث ہم نقل مکانی کر کے یہاں آنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ انھوں نے صوبائی وفاقی حکومت سمیت چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ لیاری میں امن بحال کیا جائے، پیپلز پارٹی ٹھٹھہ کے رہنما غلام قادر، ن لیگ ٹھٹھہ کے رہنما ریاض شاہ شیرازی نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کر کے انھیں ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |