وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے پارٹی عہدہ واپس لے لیا گیا

صوبہ خیبرپختون خوا میں پارٹی عہدوں کے ساتھ حکومتی عہدے رکھنے والے رہنما پارٹی عہدوں کے اہل نہیں رہے۔

صوبہ خیبرپختون خوا میں پارٹی عہدوں کے ساتھ حکومتی عہدے رکھنے والے رہنما پارٹی عہدوں کے اہل نہیں رہے۔ فوٹو : فائل

پاکستان تحریک انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے خیبرپختون خوا میں پارٹی اور حکومتی عہدے رکھنے والے پارٹی رہنماؤں کے حوالے سے چیئرمین الیکشن کمیشن سینئر وکیل حامد خان پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی تھی جن میں فردوس نقوی،عمران اسماعیل،علی زیدی اور ڈاکٹر ابوالحسن شامل ہیں۔


کمیٹی ںے میڈیا کو جاری کردہ ریلیز میں کہاگیا ہے کہ صوبہ خیبرپختون خوا میں پارٹی عہدوں کے ساتھ حکومتی عہدے رکھنے والے رہنما پارٹی عہدوں کے اہل نہیں رہے۔ اس اعلامیے کے تحت وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا پرویز خٹک جو پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل بھی تھے ، پارٹی عہدے سے محروم ہوگئے۔

اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کی سینٹرل میڈیا سیل نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پارٹی کے چیف الیکشن کمشنرکی طرف سے پارٹی اور حکومتی عہدے رکھنے کے حوالے سے سفارشات الیکشن کمیشن کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے لئے تجاویز ہیں۔ سفارشات اس وقت تک موثر نہیں ہوںگی جب تک تحریک انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ میں اس کی باضابطہ منظوری نہیں دی جاتی۔
Load Next Story