آزاد کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 19 میں ضمنی الیکشن کیلیے پولنگ

یہ نشست جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے رہنما خالد ابراہیم کی وفات کے باعث خالی ہوئی ہے

یہ نشست جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے رہنما خالد ابراہیم کی وفات کے باعث خالی ہوئی ہے فوٹو:فائل

آزاد جموں کشمیر اسمبلی کے حلقہ ایل اے 19 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ جاری ہے۔


یہ نشست جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے رہنما خالد ابراہیم کی وفات کے باعث خالی ہوئی ہے۔ آزاد جموں کشمیر اسمبلی کے اس حلقہ میں 6 امیدوار مدمقابل ہیں جن میں سے سردار حسن ابراہیم، سردار یعقوب اور طاہر انور کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے۔ حلقہ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 92427 ہے جن میں 49455 مرد اور 42972 خواتین ہیں۔

111 پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دیئے گئے ہیں جبکہ سیکیورٹی کے لیے 6 سو رینجرز اور دو ہزار پولیس اہل کار تعینات ہیں، نیز نگرانی کے لیے 26 ڈیوٹی مجسٹریٹ بھی تعینات ہیں۔ الیکشن کمیشن نے نتائج کے حصول کے لئے کنٹرول روم بھی قائم کیا ہے۔
Load Next Story