نجم سیٹھی پی سی بی کے دستو کے مطابق اختیارات استعمال کریں سندھ ہائیکورٹ

نجم سیٹھی کی براہ راست عبوری چیئرمین تقرری غیر قانونی اور پی سی بی کے دستور کی شق6(2)کی خلاف ورزی ہے،آئینی درخواست


Sports Reporter July 10, 2013
نجم سیٹھی کی براہ راست عبوری چیئرمین تقرری غیر قانونی اور پی سی بی کے دستور کی شق6(2)کی خلاف ورزی ہے،آئینی درخواست فوٹو: فائل

سندھ ہائی کورٹ نے پی سی بی کے قائم مقام چیئرمین نجم سیٹھی کو ہدایت کی ہے کہ وہ بورڈکے آئین کے مطابق ہی اختیارات کو استعمال کریں۔

جناب جسٹس غلام سرور کورائی کی سربراہی ڈویژن بنچ نے منگل کوسابق ٹیسٹ کپتان راشد لطیفکی عمیر قریشی ایڈووکیٹ کے توسط سے دائرکردہ آئینی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے وفاقی وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ، پی سی بی، نجم سیٹھی اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کو18 جولائی کیلیے نو ٹس جاری کرکے قائم مقام چیئرمین کو ہدایت دی ہے کہ وہ آئندہ سماعت تک بورڈ کے آئین میں دیے گئے اختیارات کے مطابق ہی امور نبٹائیں ۔

ان اختیارات کی وضاحت آرٹیکل6(1)(a) سے(e) میں مفصل طور پر دی گئی ہے،آئینی درخواست میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ نجم سیٹھی کی براہ راست عبوری چیئرمین تقرری غیر قانونی اور پی سی بی کے دستور کی شق6(2)کی خلاف ورزی ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ دستورکی شق6(1)(a)(b)(c)(d)(e)کے تحت عبوری چیئرمین کے اختیارات واضح اور محدود ہیں جن سے تجاوز نہیں کیا جاسکتا ،عبوری چیئرمین اجلاس طلب اور اس کی صدارت کرسکتاہے،عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد مدعا علیہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے نجم سیٹھی کو ہدایت کی ہے کہ وہ پی سی بی کے دستور کے مطابق ہی اپنے اختیارات کو استعال کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں