وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ مستعفی ہوجائیں فواد چوہدری
پیپلز پارٹی کسی اور کو وزیر اعلیٰ بنالے تو کوئی اعتراض نہیں ہوگا، وفاقی وزیر اطلاعات
CINCINNATI:
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر مستعفی ہونے کے لیے زور دیا ہے۔
تحریک انصاف کی قیادت نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر مستعفی ہونے کے لئے دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ اس سلسلے میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کل پیر سے سندھ کا تین روزہ دورہ شروع کریں گے۔ فواد چوہدری کے سندھ میں اپنے اتحادیوں سے رابطے جاری ہیں اور ملاقاتیں طے پا گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سندھ میں پیپلز پارٹی کا فارورڈ بلاک بنانے کیلیے سرگرم
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وہ کراچی، بدین، سکھر اور لاڑکانہ کا دورہ کریں گے جس کے دوران پیر پگاڑا، لیاقت جتوئی، ذوالفقار مرزا ، فہمیدہ مرزا، ایاز پلیجو اور دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دورہ سندھ میں اتحادیوں کے ساتھ مشاورت میں سندھ کے معاملات پر اتفاق رائے پیدا کروں گا، پیپلز پارٹی کسی اور کو وزیر اعلیٰ بنالے تو کوئی اعتراض نہیں ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ جعلی اکاؤنٹس کیس اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی میں مرکزی ملزم ہیں اس لیے وہ مستعفی ہوجائیں۔