
سیالکوٹ میں نامعلوم ملزمان نے ضلعی رہنما میاں خلیق پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں انہیں پانچ گولیاں لگیں اور وہ شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں تشویش ناک حالت میں لاہور منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی گئی۔
ڈاکٹروں نے گولیاں نکالنے کے لیے میاں خلیق کا ایمرجنسی آپریشن کیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جاملے۔ لواحقین نے الزام لگایا کہ میاں خلیق پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کا تعلق مبینہ طور پر مسلم لیگ ن سے ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔