آئی ایم ایف پروگرام پر پارلیمنٹ کواعتمادمیں لیں گےاسحق ڈار

انکم سپورٹ کے تحت75ارب روپے فراہم کیے جائیں گے،اسحق ڈار


این این آئی July 10, 2013
انکم سپورٹ کے تحت75ارب روپے فراہم کیے جائیں گے،اسحق ڈار فوٹو: فائل

وفاقی وزیرخزانہ سینیٹراسحق ڈار نے کہاہے کہ آئی ایم ایف پروگرام پر پارلیمنٹ کواعتمادمیں لیں گے۔

مائیکروفنانس سیمینار کے بعدمیڈیاسے گفتگو میں وزیر خزانہ نے کہاکہ موجودہ حکومت نے معیشت کاقبلہ درست کیاہے تو آئی ایم ایف5ارب 30کروڑ ڈالر کا پروگرام دینے پر راضی ہواہے،پاکستان آئی ایم ایف سے7 ارب30کروڑ ڈالرکا پروگرام لینا چاہتا ہے، ساڑھے3ارب ڈالر کی پہلی قسط لیناچاہتے ہیں،ابھی تک بجلی مہنگی کرنے کاکوئی فیصلہ نہیں ہوا، انہوں نے کہاکہ انکم سپورٹ کے تحت75ارب روپے فراہم کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں