آئی ایم ایف نے نئی عالمی اقتصادی جائزہ رپورٹ جاری کردی

پاکستان آئی ایم ایف سے معاہدے کے باوجود اقتصادی ترقی کا ہدف حاصل نہیں کرسکے گا۔


INP July 10, 2013
پاکستان آئی ایم ایف سے معاہدے کے باوجود اقتصادی ترقی کا ہدف حاصل نہیں کرسکے گا۔ فوٹو: فائل

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے عالمی اقتصادی جائزہ رپورٹ کے نئے اعدادوشمار جاری کردیے ہیں۔

آئی ایم ایف نے عالمی اقتصادی جائزہ رپورٹ کے نئے اعداد وشمار جاری کردیے جن کے مطابق پاکستان آئی ایم ایف سے معاہدے کے باوجود اقتصادی ترقی کاہدف حاصل نہیں کرسکے گا، سال 2014ء میں عالمی معیشت کی شرح ترقی3.8 فیصد رہے گی، خام تیل کی قیمتوں میں2 سال کے دوران9.5 فیصد کمی کا امکان ہے۔

پاکستان آئی ایم ایف سے معاہدے کے باوجود اقتصادی ترقی کا ہدف حاصل نہیں کرسکے گا۔ مالی سال2014ء میں پاکستان کی معاشی ترقی کی رفتارصرف 3.7 فیصد رہے گی جبکہ پاکستان کی جی ڈی پی کا حجم اس دوران 246 ارب ڈالر ہوجائے گا۔ رواں سال کے اختتام تک پاکستان کی آبادی 18 کروڑ 36 لاکھ ہوجائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں