
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوکس نیوز کو انٹرویو میں انکشاف کیا کہ سابق صدر اوباما کے زیر پرستی محکمہ انصاف اور ایف بی آئی نے ہیلری کلنٹن کے خلاف تحقیقات میں دھاندلی سے کام لیا اور حقائق کو تبدیل کرکے انہیں فائدہ پہنچایا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا یہ بات اب سچ ثابت ہوگئی ہے کہ ہیلری کلنٹن کیخلاف تحقیقات کا رخ موڑ کر میری جانب کردیا گیا تاہم اب غیر قانونی طریقوں اور کرپشن سے متعلق درست حقائق سامنے آگئے ہیں۔
“It turns out to be true now, that the Department of Justice and the FBI, under President Obama, rigged the investigation for Hillary and really turned the screws on Trump, and now it looks like in a corrupt & illegal way. The facts are out now. Whole Hoax exposed. @JesseBWatters
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) December 30, 2018
دوسری جانب امریکی صدر نے چین کے ساتھ تجارتی معاہدے میں بڑی پیش رفت کے امکان کا اظہار کرتے ہوئے بتایا
کہ چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ٹیلی فون پر طویل اور مثبت بات چیت ہوئی ہے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ رواں برس تجارتی جنگ کے باوجود امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدے اچھے طریقے سے آگے بڑھے جب کہ تجارتی تنازعے کے خاتمے اور کسی معاہدے کے لیے بات چیت جاری ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔