بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا چوری کرنے کا اعتراف
شاہ رخ خان نے ایک انٹرویو کے دوران چوری کا اعتراف کیا
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے حال ہی میں اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایک بار کار کا ٹائر چرایاتھا۔
شاہ رخ خان کا شمار بھارت کے امیر ترین اداکاروں میں ہوتا ہے جن کے پاس کروڑوں مالیت کی جائیداد اور بیش قیمتی گاڑیاں ہیں، اتنی دولت ہونے کے باوجود کنگ خان نے ایک بار کار کا ٹائر چرانے کا اعتراف کیاہے۔
حال ہی میں ریڈیو مرچی کو دئیے گئے انٹرویو کے دوران شاہ رخ خان نے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ایک بار میں اپنی کار میں کہیں جارہا تھا لیکن یہ نہیں بتاؤں گا کہ کہاں جارہاتھا کہ میری کار کا ٹائر پنکچر ہوگیا۔ میں نے ٹائر خود ہی تبدیل کرلیا تاہم اسی وقت کار کادوسرا ٹائر بھی پنکچر ہوگیا گاڑی میں دوسرا ٹائر موجود نہیں تھا لہٰذا میں نے جلدی سے وہاں کھڑی ایک اور کار کا ٹائر نکال کر اپنی کار میں لگالیا اتفاق سے اس کار کا ماڈل بھی وہی تھا جو میراتھا۔
کنگ خان نے کہا میں ٹائر چرانا نہیں چاہتا تھا لیکن اس وقت صورتحال ایسی تھی کہ مجھے یہ کرنا پڑا ٹائر چرانے کے بعد میں نے کار پر شکریہ کا نوٹ رکھ دیا، تاہم اس کے بعد میں نے کبھی دوبارہ ایسا نہیں کیا۔ دوران انٹرویو شاہ رخ خان نے یہ نہیں بتایا کہ یہ کب کا واقعہ ہے۔