وزیراعلیٰ سندھ ذاتی ملازم کی طرح آصف زرداری کے جرائم کا دفاع کررہے ہیں زلفی بخاری

مراد علی شاہ کا ذاتی ملازم کی طرح وفاداری دکھانا قابل شرم ہے، زلفی بخاری


ویب ڈیسک December 30, 2018
مراد علی شاہ کا ذاتی ملازم کی طرح وفاداری دکھانا قابل شرم ہے، زلفی بخاری۔ فوٹو:فائل

وزیراعظم کے مشیر برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ ذاتی ملازم کی طرح آصف زرداری کے جرائم کا دفاع کررہے ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم کے مشیر برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے ٹوئٹ میں کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ فوری مستعفیٰ ہوں، اس سےکم کچھ قبول نہیں، بے نظیربھٹو نے آصف زرداری کی کرپشن سے خود کو الگ کیا مگر مراد علی شاہ اسی شخص کے ساتھ کھڑے ہیں۔



زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ خود قابل شرم کارکردگی کے باوجود وزیراعلیٰ سندھ آصف زرداری کے جرائم کا دفاع کررہے ہیں، مراد علی شاہ کا ذاتی ملازم کی طرح وفاداری دکھانا قابل شرم ہے، قبضہ مافیا، چور آصف علی زرداری کے بچاؤ کے لئے میدان میں آگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں