
ذرائع کے مطابق افضل قادری کو گجرات جیل سے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو (اے ایف آئی سی) راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔ انہیں ڈی ایس پی کھاریاں میاں ارشد ایلیٹ کمانڈوز کی سیکورٹی میں لائے جہاں انہیں ڈھائی گھنٹے تک ایمرجنسی میں طبی امداد فراہم کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: خادم رضوی سمیت تحریک لبیک کے رہنماؤں پر بغاوت اور دہشت گردی کے مقدمات قائم
افضل قادری کو مزید ٹیسٹوں کے لئے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ منتقل کرکے سی ٹی اسکین، چھاتی کے ایکسرے، الٹرا ساونڈ کئے گئے۔ ابتدائی چیک اپ اور ٹیسٹس کے بعد انہیں اے ایف آئی سی اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے جس کے بعد ان کی سیکورٹی کے لئے راولپنڈی پولیس کو تعینات کردیا گیا اور گجرات پولیس واپس روانہ ہوگئی۔
واضح رہے کہ آسیہ مسیح کی بریت کے خلاف احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں خادم حسین رضوی اور پیر افضل حسین قادری سمیت تحریک لبیک کے اہم رہنما بغاوت اور دہشت گردی کے مقدمات میں گرفتار ہیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔