رمضان میں منافع خوروں کیخلاف بھرپور کارروائی ہوگی شرجیل میمن

اشیائے خورونوش کی قیمتوں پرکنٹرول کیلیے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کوفعال کردیاہے


Staff Reporter July 10, 2013
ٹریفک رواں رکھنے کیلیے مناسب وجامع منصوبہ بندی کرلی گئی،وزیراطلاعات سندھ

صوبائی وزیراطلاعات وآرکائیویز شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ رمضان المبارک کے مہینے میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر کنٹرول رکھنے اورذخیرہ اندوزی ومنافع خوری کے خلاف بھرپورکارروائی کرنے کے لیے پورے سندھ میں پرائس کنٹرول کمیٹیوںکو احسن طریقے سے فعال کردیا گیا ہے۔

یہ بات آج انھوں نے اپنے دفترمیں صحافیوں کے ایک وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہاکہ رمضان المبارک میں اشیائے ضرورت کی قیمتوںمیں اضا فہ کرنے والوںکو نہیں بخشاجائے گااور ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں پر کڑی نگاہ رکھی جائے گی تاکہ عوام کو ریلیف حاصل ہو۔ انھوں نے کہاکہ عوا م کو تنگ کر نے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروا ئی کی جا ئے گی۔



حکومتی سطح پرقیمتوں میں اضافے، منافع خوری اورذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کی جا ئے گی۔ صوبائی وزیراطلاعات نے ایک سوال کے جواب میں بتایاکہ رمضان المبارک میں کراچی میں ٹریفک کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے مناسب اورجامع منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔ رمضان المبارک میں ٹریفک کی روانی کوبرقرار رکھاجا ئے گا۔ شرجیل میمن انعام میمن نے مزیدکہا کہ موجودہ حکو مت کی ہرممکن کوشش ہے کہ عوا م کوزیادہ سے زیادہ ریلیف دیاجائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں