بلوچستان حکومت کی لاپتہ افراد کے لواحقین کو مذاکرات کی دعوت
اپنے لوگوں کے دکھوں کا ازالہ کریں گے، صوبائی وزیرداخلہ
بلوچستان حکومت نے لاپتہ افراد کے لواحقین کو مذاکرات کی دعوت دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی وزیرداخلہ ضیاء لانگو نے کوئٹہ میں لاپتہ افراد کے کیمپ کا دورہ کیا اور لاپتہ افراد کے لواحقین کو مذاکرات کی دعوت دی جب کہ ساتھ ہی صوبائی وزیرداخلہ نے لواحقین سے لاپتہ افراد کی فہرست بھی طلب کرلی۔
بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کی تحقیقات کی جارہی ہے تاہم اس حوالے سے اعداد وشمار میں ابہام ہے، اپنے لوگوں کے دکھوں کا ازالہ کریں گے، کچھ لاپتہ افراد افغانستان اور ایران میں ہیں لیکن کچھ عرصہ میں یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔
ضیاء لانگو نے کہا کہ لاپتہ افراد کے معاملے پر سیاست سے گریز کیا جائے، چند سیاسی لوگوں کے ورغلانے پر کچھ افراد نے پہاڑوں کا رخ کیا۔