چوہدری نثار کی اختر مینگل سے ملاقات بلوچستان کی صورتحال پر گفتگو

مشکل صورتحال کاتقاضاہے کہ سیاسی قوتیں ملکر بلوچستان کوبحرانوں سے نکالیں، چوہدری نثار


APP July 10, 2013
مشکل صورتحال کاتقاضاہے کہ سیاسی قوتیں ملکر بلوچستان کوبحرانوں سے نکالیں، چوہدری نثار فوٹو: فائل

ISLAMABAD: بلوچستان نیشنل پارٹی کے وفدنے سردار اختر مینگل کی قیادت میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی بالخصوص بلوچستان کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے اس موقع پرکہاکہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت بلوچستان کے عوام کوبااختیاربنانے کیلیے پرعزم ہے، یہی وجہ ہے کہ بلوچستان اسمبلی میں اکثریتی جماعت ہونے کے باوجودمسلم لیگ (ن) نے صوبائی حکومت نیشنل پارٹی کے حوالے کی،بلوچستان کی مشکل صورتحال کاتقاضاہے کہ صوبے کی تمام سیاسی قوتیں مل کر بلوچستان کوان بحرانوں سے نکالیں،حکومت صوبے میں جمہوری،سیاسی اور پرامن ماحول کے قیام کیلیے باہمی اتفاق رائے اوربات چیت سے مختلف مسائل کے حل کیلیے تمام سیاسی جماعتوں کی مددکرے گی جو گروپ تشدد کاراستہ اختیار کریں گے ان سے نمٹیں گے۔



سرداراخترمینگل نے وزیر داخلہ کو10 سالوں سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے ساتھ غیرقانونی اورغیرجمہوری اقدامات سے آگاہ کیاجبکہ حالیہ انتخابات میں ان کی جماعت کیخلاف تشدد کے واقعات پربھی روشنی ڈالی۔اخترمینگل نے کہاکہ ان تمام منفی سرگرمیوں کے باوجود ہم نے سیاسی اورجمہوری راستہ اختیار کیااور اپنا پارلیمانی کردار ادا کرنے کوترجیح دی۔اب یہ بلوچستان کی سیاسی جماعتوں پر منحصر ہے کہ وہ بلوچستان نیشنل پارٹی اوردیگر سیاسی قوتوں کو بلوچستان میں پرامن اورسیاسی ماحول کی تجدید کیلیے مثبت کرداراداکرنے کاموقع دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |