کارکنوں کے قتل کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے حق پرست سینیٹر

جولائی میں9 سے زائد کارکنوں کو قتل کیا گیا، سفاک دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے


Express Desk July 10, 2013
جولائی میں9 سے زائد کارکنوں کو قتل کیا گیا، سفاک دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے فوٹو: فائل

لاہور: متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست سینیٹرزنے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ جولائی 2013کے رواں ہفتے کے دوران گینگ وار، پیپلزامن کمیٹی اورفرقہ پرست تنظیموں کے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیو ایم کے 9سے زائد کارکنان کے بہیمانہ قتل کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اورقتل کی وارداتوں میں ملوث سفاک دہشت گردوں کوگرفتار کرکے مقتولین کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے۔

مشترکہ بیان میں انھوں نے کہاکہ کئی مہینوں سے تسلسل کے ساتھ ایم کیوایم کے منتخب نمائندوں،ذمے داران اورکارکنان کوشناخت کرنے کے بعددہشتگردفائرنگ کرکے بیدردی سے قتل کر رہے ہیں لیکن قتل و غارت کی وارداتوں میں ملوث سفاک دہشتگردقانون کی نظروں سے انتہائی حیرت انگیزطورپرنہ صرف محفوظ ہیں بلکہ روزانہ کی بنیادپروہ حکومت،انتظامیہ اورقانون نافذکرنے والے اداروںکی نظروں میں دھول جھونک کر فرار ہوجاتے ہیں۔



قانون نافذکرنیوالے ادارے درندہ صفت دہشتگردوںکی گرفتاریوں کے بجائے ایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں اوردفاترپر بلاجوازچھاپہ مارکارروائیاں کرنا،انھیں غیرقانونی طریقے سے گرفتار کرنا اور سرکاری حراست میں بہیمانہ تشددکانشانہ بنانااس بات کاثبوت ہے کہ ایم کیوایم کوریاستی ظلم وجبرکانشانہ بنایاجارہاہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں