مری کے ہوٹل میں فائرنگ کا واقعہ

پولیس نے ملزم مصعب خلیل سمیت 12 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے

پولیس نے ملزم مصعب خلیل سمیت 12 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے فوٹو: اسکرین گریب

سیاحوں کی جنت مری میں ہوٹل کے اندر فائرنگ سے منیجر شدید زخمی ہوگیا ۔

مری میں سیاحوں سے بدتمیزی اور تشدد کے واقعات تو معمول تھے لیکن اب مقامی ہوٹل کے مالکان بھی ایک دوسرے کے جانی دشمن بن گئے۔ مصروف ترین جی پی او چوک میں واقع ہوٹل کے استقبالیہ پر فائرنگ سے منیجر آصف شدید زخمی ہوگیا جسے بینظیر اسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق اسے تین گولیاں لگیں۔

[fb-post-embed url="https://www.facebook.com/BoycottMurree/videos/1955066654802999/"]


فائرنگ کاواقعہ رات ڈیڑھ بجے کے قریب پیش آیاجب سیاحوں کارش تھا، پولیس نے ہوٹل کے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج بھی حاصل کرلی ہےجس میں ملزم کی شناخت کرلی گئی، مقامی تھانے کی پولیس نے ملزم مصعب خلیل سمیت 12 نامعلوم افرادکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں نامعلوم شخص بات چیت کے دوران پسٹل نکال کر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے اور فائرنگ کے بعد ملزم با آسانی موقع سے فرار ہوجاتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا بھی مری کے ایک ہوٹل کا مالک ہےاورمتاثرہ فریق کاقریبی عزیز ہے،مرکزی ملزم کی گرفتاری کے چھاپوں کے دوران تین مشکوک افراد کو تحویل میں لیا گیا تاہم مرکزی ملزم تاحال پولیس کی پہنچ سے باہر ہے۔
Load Next Story