اکبر بگٹی قتل کیس اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست سماعت آج ہوگی

سابق صدر پرویزمشرف کے وکیل الیاس صدیقی بھی مقدمہ اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست دے چکے ہیں


July 10, 2013
سابق صدر پرویزمشرف کے وکیل الیاس صدیقی بھی مقدمہ اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست دے چکے ہیں فوٹو: فائل

ISLAMABAD: جمہوری وطن پارٹی کے مقتول سربراہ نواب اکبربگٹی کے مقدمہ قتل کواسلام آباد منتقل کرنے سے متعلق حکومت بلوچستان کی جانب سے بلوچستان ہائیکورٹ میں دائردرخواست کی سماعت آج بدھ کوہوگی۔

نوابزادہ جمیل اکبر خان بگٹی کے وکیل سہیل احمد راجپوت مقدمے کی پیروی کریں گے۔ بلوچ بزرگ قوم پرست رہنما نواب اکبربگٹی کے قاتلوں کوانصاف کے کٹہرے میں لانے کیلیے ن لیگ اورنیشنل پارٹی کی حکومت کی جانب سے دائر درخواست میں پراسیکیوٹر جنرل بلوچستان نے موقف اختیارکیاہے کہ یہ انتہائی حساس نوعیت کا مقدمہ ہے جس میں پرویزمشرف کوکوئٹہ میں سیکیورٹی فراہم کرنا مشکل ہے لہذا اس مقدمے کواسلام آباد منتقل کیا جائے۔

سابق صدر پرویزمشرف کے وکیل الیاس صدیقی بھی مقدمہ اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست دے چکے ہیں۔سہیل احمد راجپوت ایڈووکیٹ کے مطابق نواب اکبر بگٹی قتل کیس ایک ہائی پروفائل کیس ہے جس میں نامزد ملزمان کوانصاف کے کٹہرے میں لانے کے بجائے انھیں محفوظ راستہ فراہم کرنے کی سعی تو کی جارہی ہے لیکن محفوظ راستہ فراہم کرنے کی خواہش رکھنے والے قانونی پیچیدگیوں سے واقف نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں