مہنگائی کے مارے عوام کی چیخیں تحریک انصاف کی حکومت گرادے گی بلاول بھٹو

چیخیں آرہی ہیں کہ سندھ کو نہ گیس دی جارہی ہے نہ پانی، بلاول بھٹو


ویب ڈیسک December 30, 2018
بلاول بھٹو کا ٹوئٹر پر بیان، فوٹو: فائل

LONDON: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مہنگائی کے ستائے عوام اور غریبوں کی چیخیں تحریک انصاف کی حکومت گرادے گی۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے لکھا کہ پورے پاکستان سے چیخیں آرہی ہیں کہ بجلی، گیس، پٹرول مہنگا ہے اور غریب کے سر پر نہ چھت، نہ پیٹ میں روٹی، نہ تن پہ کپڑا، یہ چیخیں اب دھاڑ میں بدل رہی ہیں اور یہ دھاڑ آپ کی حکومت گرادے گی۔



بلاول نے لکھا کہ سندھ سے بھی چیخیں آرہی ہیں کہ سب سے ذیادہ گیس پیدا کرنے والے سندھ کو گیس نہیں دی جارہی، سندھ کو پانی نہیں دیا جارہا، چیخیں آرہی ہیں کہ سندھ کی ذراعت اور صنعتیں تباہ ہورہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں