گورنر سندھ پر دوسری ذمہ داریاں آسکتی ہیں فیصل واوڈا

صدرمملکت عارف علوی کو بھی اہم چیزوں سے آگاہ کردیا گیا ہے، فیصل واوڈا


ویب ڈیسک December 30, 2018
صدرمملکت عارف علوی کو بھی اہم چیزوں سے آگاہ کردیا گیا ہے، فیصل واوڈا

WASHINGTON DC: وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کو مصروفیات کم کرنے کا کہہ دیا ہے ان پر دوسری ذمہ داریاں آسکتی ہیں۔

وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کے اندر فاروڈ بلاک یقینی ہے، پیپلزپارٹی کے فاورڈ بلا ک میں 20 سے 26 ارکان جاسکتے ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کو سندھ کی سیاست کے حوالے سے اہم امور سے آگاہ کردیا ہے، گورنر سندھ کو کہا ہے کہ اپنی دوسری مصروفیات کم کریں، ان پر دوسری ذمہ داریاں آسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت عارف علوی کو بھی اہم چیزوں سے آگاہ کردیا ہے جب کہ ان کے گھر بھی آج اہم میٹنگ ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں