اوگرا عملدرآمد کیس توقیر صادق کی وطن واپسی کیلئے ہونے والے اخراجات کی تفصیلات طلب

توقیر صادق کو ڈھونڈنے اور واپس لانے تک کتنا خرچہ ہوا اور یہ خرچہ کون ادا کرے گا، جسٹس جواد


ویب ڈیسک July 10, 2013
توقیر صادق کو ڈھونڈنے اور واپس لانے تک کتنا خرچہ ہوا اور یہ خرچہ کون ادا کرے گا، جسٹس جواد ۔ فوٹو: آئی این پی

سپریم کورٹ نے سابق چیرمین اوگرا توقیر صادق کی تلاش اور انہیں وطن واپس لانے میں ہونے والے اخراجات کی تفصیلات طلب کرلیں۔

جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے اوگرا عملدرآمد کیس کی سماعت کی ، دوران سماعت عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل نیب کے کے آغا سے استفسار کیا کہ توقیر صادق کی تقرری کے حوالے سے ریفرنس پر کیا پیش رفت ہوئی، کیا ذمہ داران کے خلاف کارروائی شروع ہوئی، جس پر کے کے آغا نے عدالت کو بتایا کہ توقیر صادق کو وطن واپس لایا جا چکا ہے اور اس وقت وہ 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں، اس کے علاوہ دیگر ذمہ داران کے خلاف تحقیقات بھی مکمل کرلی گئی ہے، اس سلسلے میں ریفرنس دائر کرنے کے لئے چیئرمین نیب کی تقرری کا انتظار ہے، اس کے علاوہ توقیر صادق کے بیرون ملک فرار میں مدد کرنے والوں کا تعین کرنے کے لئے کی جانے والی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ توقیر صادق کی تلاش اور اسے واپس لانے میں کتنی رقم خرچ ہوئی اور اسے کون ادا کرے گا اس بارے میں عدالت میں تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے جبکہ اگلی سماعت میں عدالت کو یہ بھی بتایا جائے کہ توقیر صادق کے فرار میں موٹروے، ایف آئی اے اور امیگریشن حکام میں سے کس نے مدد کی اور اس کے خلاف کیا کارروائی کی گئی۔ کیس کی مزید سماعت 24 جولائی کوہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔