سعودی عرب سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں آج پہلا روزہ ہے

برطانیہ، سوئیڈن اور اٹلی سمیت یورپی ممالک میں بھی ماہ رمضان کا آغار ہوگیا، یورپ میں اس سال 20 گھنٹے کا روزہ ہوگا


ویب ڈیسک July 10, 2013
برطانیہ، اسپین، سوئیڈن اور اٹلی سمیت یورپی ممالک میں بھی ماہ رمضان کا آغار ہوگیا، یورپ میں اس سال 20 گھنٹے کا روزہ ہوگا۔ فوٹو رائٹرز

سعودی عرب سمیت خلیجی اور یورپی ممالک میں آج رمضان المبارک کا پہلا روزہ رکھا گیا ہے ،اس موقع پر فرزنداسلام عبادات کاخصوصی اہتمام کررہے ہیں۔

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر سمیت کئی خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کے بابرکت اوررحمتوں والے مہینے کا آغازہوگیا ہے، سعودی عرب میں ماہ صیام کا چاند نظر آنے کے بعد مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجد نبوی میں نماز تراویح ادا کی گئی جس میں دنیا کے کونے کونے سے آئے لاکھوں مسلمانوں نے شرکت کی، سعودی عرب میں رمضان کے دوران دنیا بھر سے عمرہ زائرین کی تعداد غیر معمولی طور پر بڑھ جاتی ہے جبکہ اس مرتبہ بھی رمضان میں 40 لاکھ افراد کی آمد متوقع ہے۔

مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کی انتظامیہ کے نائب صدر محمد بن ناصر الحزیم کے مطابق ماہ رمضان میں عمرہ زائرین کو ہرطرح کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، اس سلسلے میں مسجد کی صفائی ستھرائی کے لئے ساڑھے 8 ہزار سے زائد افراد تعینات کئے گئے ہیں۔

دوسری جانب برطانیہ، اسپین، سوئیڈن اور اٹلی سمیت یورپی ممالک میں بھی ماہ رمضان کا آغار ہوگیا، یورپ میں اس سال 20 گھنٹے کا روزہ ہوگا، چینی مسلمانوں نے بھی آج پہلا روزہ رکھا ہے، اس موقع پر امریکی صدر باراک اوباما، برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اور برطانوی وزیر خارجہ ولیم ہیگ نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی تمام مسلمانوں کومبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |