سال نوکے آغاز پرسی ویو جانے کیلیے متبادل راستوں کا اعلان

ایکسپریس وے اور کورنگی سے ہوتے ہوئے اختر کالونی کی طرف آنے والے شہریوں کوسی ویوکی جانب نہیں آنے دیا جائیگا


Staff Reporter December 31, 2018
ڈیفنس کے رہائشی اپنی منزل پرجانے کے لیے متبادل راستوں کاانتخاب کریں،شناختی کارڈاپنے پاس رکھیں،ٹریفک پولیس فوٹو: ایکسپریس

KARACHI: ٹریفک پولیس نے نئے سال کے آغازپرٹریفک کے سی ویو جانے کے لیے متبادل راستوںکا اعلان کردیا۔

اعلامیے کے مطابق نئے سال کی آمد پر شہری مختلف تفریحی مقامات جیسے کلفٹن، باغ ابن قاسم، سی ویو کا رخ کریں گے اس سلسلے میںشہریوں اور خصوصی طور پر ڈیفنس کے رہائشیوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ متبادل راستوںسے اپنی منزل کی طرف جاسکیں گے، جن علاقوں سے ٹریفک کو متبادل راستوں کی جانب موڑاگیا ہے ان علاقوں کے رہائشیوں سے گزارش ہے کہ وہ اپنے پاس اصل شناختی کارڈ لازمی رکھیں جسے دکھا کر انھیں آگے جانے کی اجازت ہوگی۔

وہ تمام شہری جو ایکسپریس وے اور کورنگی سے ہوتے ہوئے اختر کالونی کی طرف آنا چاہیں انھیں خیابان اتحاد(سی ویو) کی جانب نہیں آنے دیا جائے گا، وہ براستہ کورنگی روڈ، شارع فیصل سے آواری، کلب چوک، ہوشن چوک، تین تلوار، بائیں طرف ریس کورس سگنل چوہدری خلیق الزمان روڈ اورگذری برج، سعودی سگنل سے دائیں جانب خیابان حافظ سے اتحاد سے ہوتے ہوئے اپنی منزل کی طرف جاسکیں گے، وہ شہری جو نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد، گلشن اقبال، نیو کراچی سے ڈی ایچ اے کی طرف آنا چاہتے ہیں وہ براستہ ایم اے جناح روڈ، گارڈن، زیب النسااسٹریٹ، آواری لائٹ سگنل، سندھ کلب چوک، ہوشنگ چوک، تین تلوار، بائیں طرف ریس کورس سگنل چوہدری خلیق الزمان روڈ اور گذری برج، سعودی سگنل سے دائیں جانب خیابان شمشیر سے مکڈونلڈ سی ویو، ولیج ریسٹورنٹ، بائیں جانب خیابان اتحاد سے ہوتے ہوئے اپنی منزل کی طرف جاسکیں گے۔

یا سعودیہ سگنل خیابان حافظ سے اتحاد سے ہوتے ہوئے اپنی منزل کی طرف جاسکیں گے ، گڈاپ، بن قاسم، لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل، جمشید روڈ اور صدر سے ڈی ایچ اے کی طرف جانے والے شہری براستہ شارع فیصل، سندھ کلب چوک، ہوشنگ چوک، تین تلوار، بائیں طرف ریس کورس سگنل چوہدری خلیق الزمان روڈ اور گذری برج، سعودیہ سگنل سے دائیں جانب خیابان شمشیر سے مکڈو نلڈ سی ویو، بائیں جانب خیابان اتحاد سے ہوتے ہوئے اپنی منزل کی طرف جاسکیں گے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔