سال 2018 شہری 1289 گاڑیوں 26230 موٹر سائیکلوں سے محروم

گاڑیاں چھیننے کی 170 وارداتیں ہوئیں، ایک ہزار119 گاڑیاں چوری کرلی گئیں، پولیس صرف 536 گاڑیاں برآمد کرسکی، سی پی ایل سی

موٹر سائیکل لفٹرز نے 1920 موٹرسائیکلیں چھین لیں، 24310 موٹر سائیکلیں چوری کی گئیں، پولیس نے 5 ہزار موٹرسائیکلیں برآمد کر لیں فوٹو:فائل

سال 2018 کے دوران شہر بھر سے1289 گاڑیاں اور 26230 موٹر سائیکلیں چوری اور چھین لی گئیں۔


تفصیلات کے مطابق سال 2018 کے دوران گاڑیاں چھیننے کے مجموعی طور پر 170 واقعات ہوئے جبکہ ایک ہزار 119 گاڑیاں چوری کرلی گئیں پولیس محض 536 گاڑیاں برآمد کرسکی، سٹیزن پولیس لائژن کمیٹی کے اعدادوشمار کے مطابق چوری شدہ گاڑیوں کی تعداد جنوری میں26 ، فروری میں 14 ، مارچ میں 27 ، اپریل میں 16 ، مئی میں 17 ، جون میں 15 ، جولائی میں 20 ، اگست میں 10 ، ستمبر میں 8 ، اکتوبر میں 8 ، نومبر میں3 اور دسمبر میں 12 رہی اسی طرح چھینی گئی گاڑیوں کی تعداد جنوری میں 108 ، فروری میں 87 ، مارچ میں 103 ، اپریل میں 85 ، مئی میں 109 ، جون میں 90 ، جولائی میں 111 ، اگست میں 130 ، ستمبر میں 115 ، اکتوبر میں 71 ، نومبر میں 80 جبکہ دسمبر میں یہ تعداد 92 رہی، سال 2018 کے دوران شہر بھر میں موٹر سائیکلیں چھیننے کی ایک ہزار 920 وارداتیں ہوئیں جبکہ 24 ہزار 310 چھینی گئیں ۔

جنوری میں موٹر سائیکل چھیننے کی 209 ، فروری میں 180 ، مارچ میں 196 ، اپریل میں 234، مئی میں 152 ، جون میں 149 ، جولائی میں 138، اگست میں 189 ، ستمبر میں 149 ، اکتوبر میں 168، نومبر میں 140 اور دسمبر میں 248 رہی ، موٹر سائیکلیں چھیننے کی وارداتیں جنوری میں ایک ہزار 863 ، فروری میں ایک ہزار 772 ، مارچ میں ایک ہزار 884 ، اپریل میں ایک ہزار 915 ، مئی میں 2 ہزار 218 ، جون میں 2 ہزار 424 ، جولائی میں 2 ہزار 640 ، اگست میں 2 ہزار 656 ، ستمبر میں 2 ہزار 137 ، اکتوبر میں 2 ہزار 206 ، نومبر میں ایک ہزار 969 اور دسمبر میں ایک ہزار 878 رہی پولیس محض 5 ہزار موٹر سائیکلیں برآمد کرسکی ہے۔
Load Next Story