شکرپارے

چینی سے پرہیز کرنے والے لوگ شکر پاروں کو نمکین بھی بناسکتے ہیں

چینی سے پرہیز کرنے والے لوگ شکر پاروں کو نمکین بھی بناسکتے ہیں: فوٹو: فائل

اجزا:

میدہ: ایک کپ

آٹا : ایک کپ

چینی باریک پسی ہوئی: ایک کپ

دودھ: ایک کپ


مکھن: دو کھانے کے چمچہ

نمک : آدھا چائے کا چمچہ

گھی: ایک کپ

ترکیب:

سب سے پہلے ایک برتن میں آٹا، میدے اورنمک کو مکھن میں ملا کر یکجان کرلیجیئے اور پھر چینی بھی شامل کردیں۔ اب دودھ کی مدد سے ان سب اشیاء کو گوندھ کر سخت سا گولہ بنا لیں۔ اب اس کی چھوٹی چھوٹی بالز یعنی شکرپارے بنالیں۔ کڑاہی میں گھی گرم کر کے ان شکر پاروں کو براؤن ہونے تک تل لیجیئے ۔ چینی کا شیرا تیارکرکے براؤن کیے ہوئے شکرپاروں کو اس میں ڈبو کرزیادہ شیریں شکر پارے تیارکیے جاسکتے ہیں جب کہ چینی سے پرہیزکرنے والے لوگ چینی کے بجائے ایک بڑا چمچہ زیرہ اورنمک ملا کر شکر پاروں کونمکین بھی بناسکتے ہیں۔
Load Next Story