سال نوکے موقع پرساحل سمندرپرجانے پردفعہ 144 کےتحت پابندی عائد
خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری اورسخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ترجمان رینجرز
HYDERABAD:
نئے سال کے موقع پرساحل سمندرپرجانے پردفعہ 144 کےتحت پابندی عائد کردی گئی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق رینجرزنے سال نو کے حوالے سے سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلیے، کراچی اور اندرونِ سندھ میں اسنیپ چیکنگ، موبائل پٹرولنگ اورموٹرسائیکل گشت کو مزید بڑھا دیا گیا ہے، ہوائی فائرنگ اورکسی بھی قسم کے اسلحے کی نمائش پربھی مکمل پابندی ہوگی جب کہ ساحل سمندرپرجانے پردفعہ 144 کےتحت پابندی عائد کردی گئی ہے۔ سی ویو جانے والے راستوں پر سڑک کنارے کنٹینررکھ دیے گئے ہیں اوررات 12 بجے سے قبل کنٹینررکھ کرسی ویوجانے والے راستے بند کردیےجائیں گے۔
ترجمان رینجرزکے مطابق سال نوکے موقع پررینجرزکے افسران اورجوانوں کی بھاری نفری کراچی اور اندرون سندھ میں گشت پر موجود رہے گی، عوام سے اپیل ہے کہ وہ امن وامان کو برقراررکھنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں اورہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش سے گریزکریں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔