قیام امن کیلئے فاٹا کے ارکان پارلیمنٹ اور افغان صدر سے رابطے میں ہوں وزیراعظم

فاٹا کے عوام کو امن کا تحفہ دینا چاہتا ہوں، دہشت گردی کا خاتمہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، نواز شریف


ویب ڈیسک July 10, 2013
فاٹا کے عوام کو امن کا تحفہ دینا چاہتا ہوں، دہشت گردی کا خاتمہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، نواز شریف فوٹو: فائل

وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ قیام امن کے لیے فاٹا کے ارکان پارلیمنٹ اور افغان صدر حامد کرزئی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہوں اوراس حوالے سے مذاکرات کے دروازے ہروقت کھلے رہنے چاہئیں۔

فاٹاسے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ نےوزیراعظم ہاؤس میں نوازشریف سے ملاقات کی جس میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سمیت وفاقی وزرا خواجہ آصف، پرویز رشید، خواجہ سعد رفیق، عبدالقادر بلوچ اور وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز، طارق فاطمی اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف نےکہا کہ فاٹا کے عوام کو امن کا تحفہ دینا چاہتا ہوں اور فاٹا کے اراکین پارلیمنٹ حقیقی فریق ہیں، دہشت گردی کی وجہ سے فاٹا کو لاقانونیت، اقتصادی پسماندگی اور معاشی بدحالی کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، اس مقصد کے لیے جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں