
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پولی کلینک اسپتال کے مختلف شعبوں کا اچانک دورہ کیا اورمریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں پربریفنگ لی۔ وزیراعظم نے بہترانتظامات اورسہولیات کی فراہمی پراسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کی تعریف کی۔
وزیراعظم نے زیرعلاج مریضوں سے بھی بات چیت کی اوراسپتال انتظامیہ کوہدایت کی کہ مریضوں کو معیاری علاج کی سہولیات فراہمی کے تسلسل کو جاری رکھا جائے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔