خورشید شاہ اس ٹولےکاحصہ ہیں جس نے ملک کو کنگال کیا گورنر سندھ

جن لوگوں نے ملک کو کھوکھلا کیا ہےان سے رقم نکلوانے کا وقت آ گیا ہے، گورنر سندھ


ویب ڈیسک December 31, 2018
جن لوگوں نے ملک کو کھوکھلا کیا ہےان سے رقم نکلوانے کا وقت آ گیا ہے، گورنر سندھ۔ فوٹو : فائل

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ اس ٹولے کا حصہ ہیں جس نے قوم کا پیسہ دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور ملک کو کنگال کیا ہے۔

پنوں عاقل میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ سندھ کے حالات انتہائی قابل رحم ہیں، سڑکوں اور اسپتالوں کا بہت برا حال ہے، صحت سمیت تعلیم کے ادارے تباہی کے دہانے پر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے ملک کو کھو کھلا کیا ہے، پاکستان کی دولت کو لوٹا ہے، ان سے رقم نکلوانے کا وقت آ گیا ہے۔ خورشید شاہ اس ٹولے کا حصہ ہیں جس نے قوم کا پیسہ دونوں ہاتھوں سے لوٹا، ملک کو کنگال کیا اور پیسے باہر بھیجے، اس ٹولے سے ہی جے آئی ٹی کی کہانی کی ابتدا ہوتی ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ کون کہتا ہے کہ عمران خان کی حکومت ناکام ہے، 4 ماہ کے دوران بہتر کام کرکے دکھایا ہے اوراثرات جلد سامنے آئیں گے، عوام پرامید رہیں کہ آنے والا وقت بہت بہتر ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |