ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی نے پی بی 26 کا ضمنی انتخاب جیت لیا

ایم ایم اے کے ولی محمد ترابی 4257 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے


ویب ڈیسک December 31, 2018
ضمنی انتخاب کے لیے 49 پولنگ اسٹیشنز اور 172 بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔ فوٹو : فائل

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 26 کے ضمنی الیکشن کا میدان ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی نے مار لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 26 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی مکمل کرلی گئی۔

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے عبدالقادر نائل 5272 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں جب کہ ان کے مدمقابل ایم ایم اے کے ولی محمد ترابی 4257 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔

قبل ازیں پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک جاری رہا اور اس دوران ووٹرز نے اپنے متعلقہ پولنگ اسٹیشن میں حق رائے دہی استعمال کیا۔

ضمنی انتخاب کے لیے حلقے میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے اور حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا جب کہ پولیس اور ایف سی کے 5 ہزارسے زائد اہلکار تعینات کئے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |