افغانستان میں صدارتی انتخابات تاخیر کا شکار

20 اپریل کو ہونے والے صدارتی انتخابات اب 3 مہینے تاخیر کے بعد 20 جولائی کو ہوں گے


ویب ڈیسک December 31, 2018
افغان حکومت کا الیکشن کمیشن کے فیصلے کا خیر مقدم۔ فوٹو : فائل

لاہور: افغان الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخابات تاخیر سے کروانے کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے الیکشن کمیشن کی جانب سے ملک میں اپریل کو ہونے والے صدارتی انتخاب ملتوی کردیے گئے ہیں جس کے بعد اب انتخابات 3 مہینے کی تاخیر سے 20 جولائی کو ہوں گے جب کہ انتخابات کے انعقاد میں تاخیر کی وجہ زیادہ اخراجات کو بتایا گیا ہے۔

چیئرمین افغان الیکشن کمیشن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ صوبائی اور ضلع کونسل کے انتخابات اور صدارتی انتخابات کے علیحدہ انعقاد پر اخراجات زیادہ ہوں گے جب کہ سیکیورٹی فورسزکی تعیناتی میں بھی مشکلات پیش آئیں گی۔ اس کے علاوہ پولنگ عملے کے تقرر اور انہیں تربیت دینے کیلئے بھی کچھ وقت درکار ہے۔

دوسری جانب افغان صدر اشرف غنی نے انتخابات میں تاخیر کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے، ترجمان اشرف غنی کا کہنا ہے کہ ہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور ہر طرح کے تعاون کے لیے تیار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں