كبڈی ورلڈ كپ كی میزبانی ایک بار پھر بھارت كے سپرد

کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستان سمیت 25 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

عالمی كپ میں اینٹی ڈوپنگ ایجنسی كی ہدایات پر سختی سے عمل كیا جائے گا، نائب وزیر اعلیٰ بھارتی پنجاب سکھبیر سنگھ۔ فوٹو: فائل

رواں سال نومبر میں منعقد ہونے والے چوتھے كبڈی ورلڈ كپ كی میزبانی ایک بار پھر بھارت كے سپرد كردی گئی ہے جس میں پاکستان سمیت 25 ممالک کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔


بھارتی پنجاب كے نائب وزیراعلیٰ سكھبیر سنگھ بادل کا کہنا ہے كہ كبڈی ورلڈ كپ 2013 كی تیاریاں مكمل كرلی گئی ہیں اور اس سال عالمی كپ كے دوران اینٹی ڈوپنگ ایجنسی كی ہدایات پر سختی سے عمل كیا جائے گا۔ انہوں نے کہا كہ بھارت میں كھیلوں كی ترقی كے لئے اس سال 91 كروڑ روپے كا بجٹ ركھا گیا ہے۔
Load Next Story