فلپائن کے شاپنگ مال میں دھماکا 2 افراد ہلاک اور 23 زخمی

دھماکے کے وقت شہری سالِ نو کی مناسبت سے خریداری میں مصروف تھے


ویب ڈیسک December 31, 2018
دھماکے وقت شہری سال نو کی مناسبت سے شاپنگ میں مصروف تھے۔ فوٹو : فیس بک

فلپائن کے لگژری شاپنگ مال کے نزدیک دھماکے میں 2 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فلپائن کے جزیرے منڈاناؤ کے شہر کوتاباتو میں واقع ایک شاپنگ مال کے باہر زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے ۔

دھماکے سے شاپنگ پلازہ کی عمارت کو نقصان پہنچا اور پارکنگ میں کھڑی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 3 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا جسے شاپنگ پلازہ کے نزدیک نصب کیا گیا تھا۔ دھماکا لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہونے کے وقت کیا گیا۔

پولیس نے ابتدائی شواہد جمع کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، تاحال کسی انتہا پسند گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سال نو کی تقریبات کو سبوتاژ کرنے کے لیے دھماکا کیا گیا۔

واضح رہے فلپائن کے چند جزیروں کو ہلاکت خیز طوفان کا سامنا ہے جس میں تاحال 68 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جب کہ سیکڑوں افراد زخمی ہیں اور لاشیں ملنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

قوم کو وژن چاہیے

Apr 27, 2025 01:39 AM |

ظلم کی کہانی

Apr 27, 2025 01:23 AM |