اسلام آباد میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق دوسرا شدید زخمی

حملہ آوروں نے گشت پر مامور پولیس موبائل کو نشانہ بنایا اور فائرنگ کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے


ویب ڈیسک December 31, 2018
نامعلوم ملزمان نے گشت پر مامور پولیس موبائل کو نشانہ بنایا اور فائرنگ کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے فوٹو:ٹوئٹر

سیکٹر آئی ایٹ میں پولیس پر فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ سنگم مارکیٹ میں نامعلوم ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کانسٹیبل وسیم موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ ایک جوان عارف شدید زخمی ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور دونوں اہلکاروں کو پمز منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے وسیم کی موت کی تصدیق کردی جبکہ عارف کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم اس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں نے گشت پر مامور پولیس موبائل کو نشانہ بنایا اور وہ فائرنگ کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے پورے علاقے میں سیکیورٹی انتظامات کو سخت کردیا گیا ہے اور چیکنگ کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں