سال 2018 پشاور ہائی کورٹ نے کیسز کی تفصیلات جاری کردیں

ہائی کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد 28875 رہ گئی، رپورٹ


ویب ڈیسک December 31, 2018
ہائی کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد 28875 رہ گئی، رپورٹ

پشاور ہائی کورٹ نے سال 2018 میں نمٹائے جانے والے کیسز کی تفصیلات جاری کردیں۔

پشاورہائی کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق سال 2018 میں پشاور ہائی کورٹ کی ماتحت ضلعی عدالتوں میں 4 لاکھ بارہ ہزار 948 نئے مقدمات دائرہوئے، اورماتحت عدالتوں نے 11 ماہ کے دوران 4 لاکھ پندرہ ہزار 183 مقدمات نمٹا دیے جب کہ مقامی عدالتوں میں اس وقت زیر التواءمقدمات کی تعداد 2 لاکھ ایک ہزار 197 رہ گئی ہے۔

سال 2018 میں مجموعی طور پر 17239 نئے کیسز دائرکئے گئے اورجنوری2018ء تا نومبر2018ء 11 ماہ کے عرصے کے دوران پشاور ہائی کورٹ نے 18736 کیسزنمٹا دئیے، رپورٹ کے مطابق ہائی کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد 28875 رہ گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں