وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف پی ٹی آئی کی تحریک التوا مسترد

تحریک التواء رول 88 سے متصادم ہے، اسپیکر سندھ اسمبلی

تحریک التواء رول 88 سے متصادم ہے، اسپیکر سندھ اسمبلی۔ فوٹو : فائل

اسپیکر سندھ اسمبلی نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے خلاف پی ٹی آئی کی تحریک التوا مسترد کردی۔

سندھ اسمبلی میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی خرم شیر زمان نے تحریک التوا جمع کروائی جس کو اسپیکر سندھ اسمبلی نے ناقابل بحث قرار دیکر مسترد کردیا، اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ تحریک التواء رول 88 سے متصادم ہے۔


تحریک انصاف کے ایم پی اے خرم شیرزمان نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خلاف تحریکِ التوا سیکریٹری سندھ اسمبلی کو جمع کرائی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیراعلیٰ سندھ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں، جے آئی ٹی کی حتمی رپورٹ میں کئی مجرمانہ سرگرمیوں کے شواہد دیے گئے ہیں اور وزیراعلیٰ نے آصف زرداری کے قریبی اومنی گروپ کو فائدہ پہنچایا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ سندھ کیخلاف اسمبلی میں تحریکِ التواء جمع کروادی

واضح رہے کہ جے آئی ٹی میں نام آنے کے بعد حکومت نے آصف زرداری، بلال بھٹو اور مراد علی شاہ سمیت متعدد پی پی رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالے تھے جس کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ سے استعفی کامطالبہ کیا جارہا ہے۔
Load Next Story