اپینڈکس کے باوجود زندہ ہونے پرخود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں سرایلٹن جان

دورے کےدوران میں ایک چلتے پھرتے ٹائم بم کی مانند تھا جو کسی بھی لمحے پھٹ سکتا تھا، سر ایلٹن جان


ویب ڈیسک July 10, 2013
دورے کےدوران میں ایک چلتے پھرتے ٹائم بم کی مانند تھا جو کسی بھی لمحے پھٹ سکتا تھا، سر ایلٹن جان۔

لاہور: اپینڈکس کے درد میں مبتلا میوزک کی دنیا کے بے تاج بادشاہ سرایلٹن جان نے کہا کہ وہ درد کے باوجود اب تک اپنے زندہ ہونے کو خوش قسمتی تصور کرتے ہیں۔

غیر ملکی جریدے سے بات کرتے ہوئے ایلٹن جان نے کہا کہ حالیہ دورہ یورپ میں پرفارمنس کے دوران وہ اپینڈکس کے شدید درد میں مبتلا تھے، ان کا کہنا تھا کہ یورپ کے دورے کے دوران وہ ایک چلتے پھرتے ٹائم بم کی مانند تھے جو کسی بھی لمحے پھٹ سکتا تھا۔ 66 سالہ سر ایلٹن جان اس وقت اینٹی بائیوٹکس کے کورس پر ہیں اور آئندہ چند ہفتوں میں سرجری کروائیں گے۔

سر ایلٹن جان کو شدید تکلیف کے باعث اٹلی، جرمنی اور لندن کے شوز منسوخ کرکے وطن واپس لوٹنا پڑا، سر ایلٹن جان کے ترجمان کے مطابق انہیں اپنے شوز منسوخ کرنے کا بہت افسوس ہے اور وہ سرجری کے بعد رواں سال ستمبر میں ایک بار دوبارہ شوز میں پرفارم کرنا شروع کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں