ایک سال کے دوران سونے کی قیمت میں 12 ہزار روپے کا اضافہ

سال 2018ء میں 10 گرام سونا 9957 روپے مہنگا ہوا، آل سندھ صرافہ بازار


ویب ڈیسک December 31, 2018
سال 2018 میں سونے کی قیمت 68 ہزار روپے فی تولہ کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچی۔ فوٹو:فائل

ملک میں سال 2018ء کے دوران سونے کی قیمت میں فی تولہ 11 ہزار 800 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 9 ہزار 957 روپے اضافہ ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سال 2018ء میں بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 19 ڈالر کی کمی ہوئی اور فی اونس سونا 1 ہزار 284 ڈالر پر آگیا تاہم پاکستان میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے اور ڈالر کی اونچی اڑان نے سونے کی قیمتوں کو بھی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا۔

آل سندھ صرافہ بازار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سال 2018ء کے دوران فی تولہ سونا 11800 روپے مہنگا ہوا اور اس دوران سونے کی قیمت 68 ہزار روپے فی تولہ کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچی۔

اس سال 10 گرام سونے کی قیمت میں 9 ہزار 957 روپے اضافہ ہوا اور 2018ء میں 10 گرام سونا 58 ہزار 300 روپے تک بھی پہنچا تاہم سال کے اختتام پر 10 گرام سونا 58 ہزار 128 روپے کی بلند سطح پر بند ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں