وزیر اعلیٰ سندھ کا ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹی فکیشن واپس لینے کا حکم

ڈبل سواری پر کوئی پابندی نہیں ہے عوام کو نہ روکا جائے، مراد علی شاہ


ویب ڈیسک December 31, 2018
ڈبل سواری پر کوئی پابندی نہیں ہے عوام کو نہ روکا جائے، مراد علی شاہ (فوٹو: فائل)

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہر قائد میں ڈبل سواری پر پابندی کے نوٹی فکیشن کو فوری طور پر واپس لینے کا حکم جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے آج نوٹی فکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت کراچی میں نئے سال کے موقع پر دو روز کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے تاہم وزیر اعلیٰ سندھ نے سیکریٹری داخلہ سندھ سے رابطہ کرکے انہیں نوٹی فکیشن فوری طور پر واپس لینے کی ہدایت کردی۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ڈبل سواری پر کوئی پابندی نہیں ہے نوٹی فکیشن واپس لینے کا حکم دے دیا ہے ساتھ ہی پولیس کو ہدایت دے دی ہے کہ عوام کو نہ روکا جائے۔

مراد علی شاہ نے تحریک انصاف کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی والے نہ سمجھدار ہیں اور نہ ان میں کوئی میچوریٹی ہے، یہ لوگ گورنر راج کی بات کر رہے تھے لیکن اب مکر گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں