وزیر اعظم کی صوبائی حکومتوں کو زیر التوا پراپرٹی کیسز 90 دن میں نمٹانے کی ہدایت

رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا ڈرافٹ ایک ہفتے کے اندر پیش کر دیا جائے گا، وزیرا عظم کو بریفنگ


ویب ڈیسک December 31, 2018
رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا ڈرافٹ ایک ہفتے کے اندر پیش کر دیا جائے گا، بریفنگ (فوٹو: فائل)

وزیر اعظم عمران خان نے چاروں صوبائی حکومتوں کو پراپرٹیز کے حوالے سے زیر التوا قانونی کیسز کو 90 دن میں نمٹانےکی ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت نیا پاکستان ہاوٴسنگ پراجیکٹ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ہاوٴسنگ ٹاسک فورس نے وزیرِ اعظم کو پراجیکٹ پر اب تک ہونے والی پیش رفت پر بریفنگ دی۔

وزیرِ اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ نیا پاکستان ہاوٴسنگ اتھارٹی کے قیام کی منظوری کا مسودہ بہت جلد کابینہ کو پیش کر دیا جائے گا، رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا ڈرافٹ بھی ایک ہفتے کے اندر پیش کر دیا جائے گا اس اتھارٹی کے قیام سے ریگولیٹری شعبے کو ڈویلپمنٹ سے علیحدہ کر دیا جائے گا۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے انٹرسٹ ریٹس کی تجاویز بہت جلد ٹاسک فورس کے ممبران سے شئیر کرلی جائیں گی، فور کلوژر لاز کو دو ہفتوں میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بعد حتمی شکل دے دی جائے گی جب کہ اربن ری جنریشن کے حوالے سے قانون کے مسودے کو دو ہفتوں میں حتمی شکل دے دی جائے گی۔

وزیرِ اعظم کو نیا پاکستان ہاوٴسنگ پراجیکٹ کے لیے سروے فارمز اور عوام کی جانب سے ردعمل، فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاوٴسنگ فاوٴنڈیشن کے تحت ڈیڑھ لاکھ سرکاری ملازمین کے لیے تعمیر کیے جانے والے مکانات کی پیش رفت سے متعلق بھی بتایا گیا۔

وزیرِ اعظم نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت دی کہ پراپرٹی کے حوالے سے زیر التوا قانونی کیسز کو آئندہ 90 دنوں میں نمٹادیا جائے، نیا پاکستان ہاوٴسنگ پراجیکٹ سے متعلق کارووائی کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے تاکہ پراجیکٹ پر عملی کام کا آغاز جلد کیا جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں